ہوشیار ! آجکل کے آنلائن انوسٹمنٹ فراڈ
پانچ منٹ نکال کر یہ پڑھ لیں، ہو سکتا ہے آپ بھی اسی طرح کے کسی فراڈ میں
پھنس چکے ہوں،
نیٹ ورک مارکیٹنگ کرنے والے سب دوست ایک بات ذہن نشیں کر لیں،
آپکا پلیٹ فارم چاہے
فارایور ارننگ ہو، فارسیج ہو ، مائیکرو وزن ، IDA یا Jawa eye یا اس طرح کے اور پتہ نہیں کتنے پلیٹ فارمز آپ سب کو لوٹنے کیلئے لانچ ہو چکے ہیں
ان کا طریقہ واردات ایک ہی ہوتا ہے
یہ نیٹورکس کیش ان، کیش آوٹ فارمولے پر کام کرتے ہیں،
سب سے پہلے آپ نے یہاں پر انویسٹمنٹ کرنی ہوتی ہے،
اب یہ آپ کی جیب سے پیسے نکلوانے کیلئے اسکو لیول کا نام دیں چاہے رینک 1 یا رینک 2 فلاں فلاں
یہ سب طریقے آپ سے پیسے انویسٹ کروانے کے ہوتے ہیں
جب آپ یہاں پر پیسے لگا لیتے ہیں تو یہ آپکو روزانہ کی بنیاد پر کچھہ رقم واپس (withdraw) دینا شروع کر دیتے ہیں
جس سے آپ اس پلیٹ فارم پر ٹرسٹ کرنے لگتے ہیں کہ ہاں یہ رئیل پلیٹ فارم ہے
مزید یہ آپکو لالچ دیتے ہیں کہ اگر آپ کسی کو ریفر کرو گے، یعنی کسی دوسرے کے بھی پیسے ہمارے پلیٹ فارم پر لگواو گے تو آپکو اسکا کچھہ حصہ
دس، بیس یا پچاس فیصد واپس ملے گا
اس طرح آپ اپنے 1 پاو گوشت کیلئے اگلے بندے کی پوری گائے ذبح کروا دیتے ہو اور اسکے بھی پیسے لگوا دیتے ہو۔۔۔
اب مثال کے طور پر
آپ انویسٹ کر رہے ہو 100 ڈالر
اور آپکو روزانہ کی بنیاد پر واپس مل رہا ہے 5 ڈالر
مطلب 20 دن میں آپکے تو پیسے پورے اور اس کے بعد ملنے والی رقم آپکا منافع، اور بہت سے لوگ یہاں سے پیسے کما بھی لیتے ہیں
سب نقصان میں ہی رہیں گے تو دوسری بار کون انکی باتوں میں آئے گا
اب ان پلیٹ فارمز کے کام کرنے کا طریقہ سمجھیں۔۔۔
یہ سب سے پہلے دیکھتے ہیں Cash IN
ہمارے پاس پیسے آ کتنے رہے ہیں اور
پیسے واپس Cash out کتنا ہو رہاہے
مطلب جو آپ ان سے (withdraw) لے رہے ہیں،
جب تک ان کے پاس Cash in زیادہ آتا رہتا ہے اور کیش آوٹ کم ۔۔۔
یہ کام کرتے ہیں
اور جب یہ دیکھتے ہیں کہ اب نئے لوگ آنا بند ہو گئے ہیں ، مطلب یہ Cash in کم ہو رہا ہے تو یہ کوئی بہت بڑی آفر لگا دیتے ہیں
جیسے ابھی IDA نے آفر لگائی کہ 120 ڈالرز لگاو اور 120 ڈالرز کا بونس اسی وقت۔۔۔ مطلب پیسہ ڈبل
تو ایک دم سے انکے پاس انویسٹمنٹٹ کی بارش ہونے لگ جاتی ہے
کیونکہ انکا نیٹ ورک پہلے سے ہی لاکھوں لوگ استعمال کر رہے ہوتے ہیں تو انکا پیغام فورا ان تک پہنچ جاتا ہے اور انکا مارکیٹ میں اعتماد بنا ہوتا ہے
بس پھر وہی بات کہ
(جب تک لالچی زندہ ہیں، ٹھگ بھوکے نہیں مر سکتے)
اور جب انکے پاس ایک دم سے اتنا مال اکٹھا ہوتا ہے تو یہ سلامَ علیکم کر جاتے ہیں
مزید یہکہ اسطرح کے پلیٹ فارمز اپنے آپکو ٹرسٹڈ شو کروانے کیلئے آپکو Withdraw بھی Binance پر دیتے ہیں۔ 🤣
جس سے ہماری سادہ لوح عوام کو پہلے تو Binance بنانا اور چلانا سیکھنا پڑتا ہے اور عوام یہ سمجھتی ہے کہ ہم کوئی بہت بڑا عظیم کام کر رہے ہیں
اور ہاں Binance کا آپ کے ساتھہ ہونے والے اس فراڈ میں کوئی قصور نہیں
بائنانس صرف ایک طرح کا اپکا بینک اکاونٹ ہی ہے
اس لیئے Binance کا نام سن کر فورا سے پیسے مت لگا دیا کریں۔۔۔
اتنی لمبی بات لکھنے کا مقصد صرف یہی ہے کہ اگر میری وجہ سے کسی کے حق حلال کی کمائی ان نوسر بازوں سے بچ سکے تو مجھےخوشی ہوگی
Comments
Post a Comment