Posts

Showing posts from March, 2023

دو اسلام اور دو قرآن

Image
 *“ڈاکٹر برق نے ۱۹۱۸ میں اپنے باپ سے وہ سوال کیا جو آج کے دور میں بھی شاید ہی کسی بیٹے نے کیا ہو”* _*ایک دلچسپ اور نکتہ خیز تحریر*_ :                 ڈاکٹر غلام ﺟﯿﻼﻧﯽ ﺑﺮﻕ ﺑﺮﺻﻐﯿﺮ ﮐﺎ ﻋﻈﯿﻢ ﺩﻣﺎﻍ ﺗﮭﮯ ‘ ﯾﮧ 1901 ﺀ ﻣﯿﮟ بسال س ﺍﭨﮏ ﻣﯿﮟ ﭘﯿﺪﺍ ﮨﻮﺋﮯ ‘ ﻭﺍﻟﺪ ﮔﺎﺅﮞ ﮐﯽ ﻣﺴﺠﺪ ﮐﮯ ﺍﻣﺎﻡ ﺗﮭﮯ ‘ ﮈﺍﮐﭩﺮ ﺻﺎﺣﺐ ﻧﮯ ﺍﺑﺘﺪﺍﺋﯽ ﺗﻌﻠﯿﻢ ﻣﺪﺍﺭﺱ ﻣﯿﮟ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯽ ‘ ﻣﻮﻟﻮﯼ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ‘ ﻣﻨﺸﯽ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ﺍﻭﺭ ﺍﺩﯾﺐ ﻓﺎﺿﻞ ﮨﻮﺋﮯ ‘ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ ﻣﯿﭩﺮﮎ ﮐﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﺳﻼﻣﯽ ﺍﻭﺭ ﻣﻐﺮﺑﯽ ﺩﻭﻧﻮﮞ ﺗﻌﻠﯿﻤﺎﺕ ﺣﺎﺻﻞ ﮐﯿﮟ۔ ﻋﺮﺑﯽ ﻣﯿﮟ ﮔﻮﻟﮉ ﻣﯿﮉﻝ ﻟﯿﺎ ‘ ﻓﺎﺭﺳﯽ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﻢ ﺍﮮ ﮐﯿﺎ ﺍﻭﺭ 1940 ﻣﯿﮟ ﭘﯽ ﺍﯾﭻ ﮈﯼ ﮐﯽ ‘ ﺍﻣﺎﻡ ﺍﺑﻦ ﺗﯿﻤﯿﮧ ﭘﺮ ﺍﻧﮕﺮﯾﺰﯼ ﺯﺑﺎﻥ ﻣﯿﮟ ﺗﮭﯿﺴﺲ ﻟﮑﮭﺎ ‘ ﺍﻣﺎﻣﺖ ﺳﮯ ﻋﻤﻠﯽ ﺯﻧﺪﮔﯽ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ ‘ ﭘﮭﺮ ﮐﺎﻟﺞ ﻣﯿﮟ ﭘﺮﻭﻓﯿﺴﺮ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ ‘ ﺍٓﭖ ﮐﮯ ﺗﮭﯿﺴﺲ ﮐﻮ ﺍٓﮐﺴﻔﻮﺭﮈ ﺍﻭﺭ ﮨﺎﺭﻭﺭﮈ ﯾﻮﻧﯿﻮﺭﺳﭩﯽ ﻧﮯ ﻗﺒﻮﻟﯿﺖ ﺑﺨﺸﯽ ‘ ﺍﺳﻼﻡ ﭘﺮ ﺭﯾﺴﺮﭺ ﺷﺮﻭﻉ ﮐﯽ ‘ 1949 ﺀ ﻣﯿﮟ ﭘﺎﮐﺴﺘﺎﻥ ﮐﯽ ﺗﺸﮑﯿﻞ ﺳﮯ ﺩﻭ ﺳﺎﻝ ﺑﻌﺪ *’’ ﺩﻭ ﺍﺳﻼﻡ ‘‘* ﮐﮯ ﻧﺎﻡ ﺳﮯ ﻣﻌﺮﮐۃ ﺍﻵﺭﺍﺀ ﮐﺘﺎﺏ ﻟﮑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﭘﻮﺭﯼ ﺩﻧﯿﺎ ﮐﻮ ﮨﻼ ﮐﺮ ﺭﮐﮫ ﺩﯾﺎ۔ ﯾﮧ ﮐﺘﺎﺏ ‘ ﮐﺘﺎﺏ ﻧﮩﯿﮟ ﺗﮭﯽ ﺍﯾﮏ ﻋﺎﻟﻤﯽ ﺍﻧﻘﻼﺏ ﺗﮭﺎ۔  *’’ﺩﻭ ﺍﺳﻼﻡ ‘‘* ﮐﮯ ﺑﻌﺪ *’’دو ﻗﺮﺁﻥ ‘‘* ﺍﻭﺭ ’’ ﻣﻦ ﮐﯽ ﺩﻧﯿﺎ ‘‘ ﻟﮑﮭﯽ ﺍﻭﺭ ﺍﺳ...

جنت کی پہلی صبح کیسی ہوگی؟

Image
 جنت میں پہلا لمحہ،پہلی رات اور پہلی صبح کیسی حسین و خوبصورت ہو  . لوگ حساب و کتاب سے فارغ ہو جائیں گے ۔🥀 ذرا سوچئے۔۔ جنت میں ابتدائی لمحات کتنے دلکش ہوں گے، جب ہم نہریں، محلات، جنتی پھل، خیمے، سونا، موتی اور ریشم دیکھیں گے. جب ہم اپنے اُن عزیز و اقارب سے ملاقات کریں گے، جو عرصہ دراز پہلے فوت ہو گئے تھے اور ہماری نگاہوں سے اوجھل تھے.💕 جب نیکوکار بیٹا اپنے ماں باپ سے ملے گا💞 اور والدین اپنے ان بچوں سے ملاقات کریں گے، جو بچپن میں ہی فوت ہو گئے تھے. اور بھائی اپنے بھائی سے ملے گا، جو اس سے ملاقات کی خواہش رکھتا ہو گا💞 جب ہم مریض کو شفایاب دیکھیں گے. غمگین کو مسرور❤️ بوڑھے کو جوانی کی حالت میں دیکھیں گے💖 (اور کیسا حسین منظر ہو گا کہ) جب ہم انبیائے کرام علیہم السلام سے ملاقات کا شرف پائیں گے♥️ صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم کو سلام پیش کریں گے♥️ شہدائے اسلام کی زیارت کریں گے♥️ اور جاگتی آنکھوں سے فرشتوں کو دیکھیں گے♥️ پھر جب ہمیں نہرِ کوثر پر لے جایا جائے گا، تو وہاں ہمارے محبوب، حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم بنفسِ نفیس ہمارا  استقبال کریں گے♥️ اور ہمیں سونے کے برتنوں...

کیا آپکا بچہ شرمیلا ہے؟

Image
 ❤️بچے کا شرمیلا ہ ونا مفید بھی ہے❤️ اگر آپکا بچہ اجنبیوں کو دیکھکر اپناچہرہ چھپا لیتا ہے،یا چھپ جاتا ہے توگھبرانے کی بات نہیں ہے عام طور پر بچے کا شرمیلا ہونا ایک خامی سمجھی جاتی ہے اور قریبی افراد اور والدین بچے کی اس بات کو منفی لیتے ہیں اور والدین کوشش کرتے ہیں کہ بچہ کو پر اعتماد بنا سکیں۔ لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرمیلا ہونا کافی حوالوں سے ایک منفی نہیں بلکہ مثبت خصوصیت ہے 1. ذخیرہ الفاظ موجود ہونا لیکن استعمال نہ کرنا شرمیلا پن بچے کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھنے میں رکاوٹ نہیں ہوتا ہے۔ ان کے پاس الفاظ موجود ہوتے ہیں لیکن وہ بچے ان الفاظ کو استعمال نہیں کرتے ہیں 2 .گہرے تصورات اور خیالات وہ اپنی دنیا میں مگن ہوتے ہیں۔ اور یہ دنیا بہت گہری ،متنوع اور رنگ برنگی ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ زیادہ بولنے کی بجائے زیادہ سنتے ہیں تو اپنے اردگرد ںسے زیادہ سیکھتے ہیں 3. گفتگو میں مہارت اگر ان کو مناسب ماحول دیا جائے تو وہ اپنی گفتگو کی صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ بہترین سامع ہوتے ہیں۔ اور ایمپتھی یعنی دوسروں کے احساسات و جذبات کو سمجھنے کی اچھی خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ جو ان کو اچھا خوش...

انجیکشن ایجاد کرنے والا مسلمان سائنسدان ۔

Image
انجکشن ٹیکہ سرنج ایجاد کرنے والا مسلم ساٸنسدان جس نے طب میڈیکل فیلڈ کی کایا پلٹ دی۔ ابو القاسم الزھراوی اندلس کے ایک مسلم طبیب تھے ان سے پہلے طب میں دوا کھانے کا طریقہ معروف تھا لیکن یہ پہلے طبیب تھے جس نے یہ تصور پیش کیا کہ اگر دوا براہ راست خون میں انجیکٹ کی جائے تو زیادہ 👇 جلدی اپنا اثر دکھاتی ہے ۔ چنانچہ انہوں نے سرنج ایجاد کر لیا،آپریشن کے کئی دیگر آلات بھی انہی کی ایجاد ہیں،ان کی کتاب "التصريف لمن عجز عن التأليف" طب پر ایک بہترین انسائیکلوپیڈیا اور آلات جراحی کی پہلی کتاب مانی جاتی ہے جو کہ 30 جلدوں پر مشتمل ہے ابو القاسم خلف بن عباس الزہراوی👇 (ولادت: 936ء– وفات: 1013ء) اندلس سے تعلق رکھنے والے علم جراحت کے بانی، متعدد آلات جراحی کے موجد اور مشہور مسلم سائنس دان تھے۔ قرطبہ کے شمال مغرب میں امویوں کے بنائے گئے شہر الزہراء کی نسبت سے الزہراوی کہلاتے ہیں، یورپیوں نے انکا نام بہت ساری اشکال پر لاطینی زبان میں کندہ کیا ہے👇 وہ طبیب، جراح اور مصنف تھے، وہ عرب کے عظیم تر جراح اور طبیب مانے جاتے ہیں جن کی جراحی کا دورِ جدید بھی معترف ہے، ان کا زمانہ اندلس میں چوتھی صدی ہجری (...

استولا آئلینڈ ۔۔۔۔ پاکستان

Image
جزیرہ استولا  پاکستان کا ایک خوبصورت جزیرہ۔۔۔۔۔!!!!!  پاکستان میں کل بارہ 12 جزیرے ہیں۔ جن میں استولا نامی جزیرہ سب سے بڑا ہے، جسے "جزیرہ ہفت تلار" بھی کہا جاتا ہے۔بحیرہ عرب میں ایک غیر آباد پاکستانی جزیرہ جو ساحل کے قریبی حصے سے تقریبا باٸیس تیس کلومیٹر جنوب میں اور پسنی کی ماہی گیری کی بندرگاہ سے 39 کلومیٹر جنوب مشرق میں واقع ہے۔ استولا پاکستان کا سب سے بڑا آف شور جزیرہ ہے، جو تقریباً 6.7 کلومیٹر (4.2 میل) لمبا ہے اس کی زیادہ سے زیادہ چوڑائی 2.3 کلو میٹر اور کل رقبہ 6.7 مربع کلو میٹر ہے۔ اس جزیرے کا بلند ترین مقام سطح سمندر سے تقریبا 246 فٹ بلندی پر ہے۔ انتظامی طور پر یہ جزیرہ صوبہ بلوچستان کے ضلع گوادر کے "پسنی ذیلی" ضلع کا حصہ ہے۔ جزیرے تک پسنی ذیلی سے موٹر والی کشتیوں کے ذریعے رسائی حاصل کی جا سکتی ہے۔۔۔ پسنی ذیلی ضلع میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے، کہ اس جزیرے تک پہنچنے کے لیے تقریباً 1.5 گھنٹے کا سفر ہے۔  تمہید باندھنے کا مقصد یہ ہے، کہ اٹلی میں بھی اس طرح کا "ڈولفن" نامی ایک جزیرہ ہے۔ جس کو اٹلی گورنمنٹ نے بڑی خوبصورتی سے ڈیزائن کیا ہے۔۔ اس میں...

لیپ ٹاپ خریدنے کا گُر۔ کونسا لیپ ٹاپ خریدیں؟

Image
 اچھے لیپ ٹاپ کی نشانیاں ریم: کم از کم 8GB یا زیادہ سے 16GB اگر ریم 8GB ہو تو ایک سلاٹ میں ہونی چاہئے اور ایک سلاٹ خالی ہو اس میں 8GB الگ سے خرید کر ڈالی جا سکتی ہے یعنی ریم بعد میں زیادہ کی جاسکتی ہے ہارڈ ڈسک یعنی میموری SSD ہونی چاہئے جبکہ HDD تین گنا slow ہوتی ہے اور بیٹری👇 بھی زیادہ استعمال کرتی ہے اس لیے صرف ssd ہی کام کے لیے بہتر ہے جنریشن جتنی زیادہ اتنا ہی جدید یعنی 4th جنریشن سے 5th بہتر اور 5th سے 6th بہتر سب سے جدید اس وقت تک 11th جنریشن ہے پروسیسر کی 3 اقسام: core i3، i5 & i7 جبکہ i7 is the best اگر آپ نے گرافیکل کام کرنا ہے تو👇 کم از کم 2gb گرافک کارڈ بھی ضروری ہے بیٹری 🔋 lithium سیلز کی ہونی چاہئے لیپ ٹاپ کی بیٹری جتنے mAh کی ہوتی ہے وہ بھی دیکھ لیں یوزڈ used میں لیپ ٹاپ لیں تو تسلی کر لیں کہ کتنے mAh بیٹری بقایا ہے 2nd hand لیپ ٹاپ لیتے ہوئے زیادہ تر دھوکہ ڈسپلے میں ہوتا ہے یعنی اصل ڈسپلے نکال👇 کر کوئی لوکل ڈالا ہوتا ہے، اس کو چیک کرنے کا طریقہ اگر آپ نے استعمال شدہ لیپ ٹاپ لینا ہے تو یہ معلومات آپ کےلیے ہے دکان دار پرانا لیپ ٹاپ بیچتے ہوئے ایسا وال پیپر لگات...

تم ایک گورکھ دھندہ ہو۔ ناز خیالوی

Image
 ‏تم اک گورکھ دھندا ہو ۔ ناز خیالوی تمہاری دید کی خاطر کہاں کہاں پہنچا غریب مٹ گئے ، پامال ہو گئے لیکن کسی تلک نہ تیرا آج تک نشاں پہنچا ہو بھی نہیں اور ہر جا ہو تم اک گورکھ دھندہ ہو تم اک گورکھ دھندہ ہو ہر ذرے میں کس شان سے تو جلوہ نما ہے حیراں ہے مگر عقل میں کیسا ہے تو کیا ہے تجھے دیر و حرم میں میں نے ڈھونڈا تو نہیں ملتا مگر تشریف فرما تجھ کو اپنے دل میں دیکھا ہے جب بجز تیرے کوئی دوسرا موجود نہیں پھر سمجھ میں نہیں آتا تیرا پردہ کرنا تم اک گورکھ دھندہ ہو کوئی صف میں تمہاری کھو گیا ہے اسی کھوئے ہوئے کو کچھ ملا ہے نہ بت خانے نہ کعبے میں ملا ہے مگر ٹوٹے ہوئے دل میں ملا ہے عدم بن کر کہیں تو چھپ گیا ہے کہیں تو ہست بن کر آ گیا ہے نہیں ہے تو تو پھر انکار کیسا نفی بھی تیرے ہونے کا پتہ ہے میں جس کو کہہ رہا ہوں اپنی ہستی اگر وہ تو نہیں تو اور کیا ہے نہیں آیا خیالوں میں اگر تو تو پھر میں کیسے سمجھا تو خدا ہے تم اک گورکھ دھندہ ہو حیران ہوں میں حیران ہوں اس بات پہ تم کون ہو ، کیا ہو ہاتھ آؤ تو بت ، ہاتھ نہ آؤ تو خدا ہو اصل میں جو مل گیا ، لا الہ کیونکر ہوا جو سمجھ میں آگیا پھر وہ خدا کیونکر ہوا...

جب ایک عورت نے پاکستانی علماء کو جماعت کروائی۔

Image
 عورت کی امامت میں کراچی کی عوام اور جید علماء کی نماز جمعہ کا انوکھا اور سچا واقعہ 1970 کی بات ہے کہ جب انڈونیشیا میں صدر سوہارتو کی حکومت تھی اور پاکستان میں جنرل یحیٰی خان کا مارشل لاء تھا انڈونشیا کی ایک خاتون “زہرہ فونا” نے حضرت مہدیؑ کی والدہ ہونے کا دعوی کر دیا۔ اُس کا کہنا تھا کہ اُس کے رحم میں پرورش پانے والا بچہ حضرت مہدیؑ ہے کیونکہ اُس عورت کے پیٹ سے کان لگا کر سُننے پر اذان اور تلاوت قرآن کی آواز آتی تھی. یہ خبر پُورے انڈونیشیا میں جنگل کی آگ کی طرح پھیل گئی۔ جب یہ خبر اِنڈونیشی حُکام تک پہنچی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تو سب سے پہلے انڈونیشیا کے اُس وقت کے نائب صدر آدم مالک نے زہرا فونا کو اپنی رہائش گاہ پر مدعو کِیا اور دوران ملاقات اُس کے پیٹ پر کان لگا کر اذان سننے کا شرف حاصل کیا اور تصدیق کر دی۔ اُس کے بعد اِنڈونیشیا کے وزیر مذہبی امُور محمد ڈیچلن نے بھی اذان سُنی اور ایک بیان جاری کِیا کہ اِمام شافعی بھی تین سال اپنی ماں کے رحم میں رہے تو اِمام مہدی کیوں رحم سے اذان نہیں دے سکتے۔ اِس کے بعد تو گویا اِنڈونیشی حُکام کی زہرہ فونا سے مُلاقات کی لائِن لگ گئی خُود صدر سوہارتو اور اُن کی...

صدام حسین اور مقام عبرت

Image
عراق کی تاریخ میں اہم کردار ادا کرنے والے سابق معزول صدر صدام حسین کی موت کو تقریباً 17 برس بیت گئے ،انہیں 148 افراد کے قتل عام کے جرم میں پھانسی دی گئی تھی ۔  صدام حسین عراق کے شہر ہرات کے ایک غریب گھرانے میں 1937ء کو پیدا ہوئے اور 16 جولائی 1979ء کو عراق کے صدر بنے اور 9 اپریل 2003 تک عراق پر بلا شرکت غیرے حکومت کی۔  گیارہ ستمبر کے حملوں کے بعد عراق کو سرکش ریاست قرار دیا گیا، امریکی صدر بش ، برطانوی وزیر اعظم ٹونی بلیئر اور اتحادی ممالک نے دعویٰ کیا کہ صدام حسین وسیع تباہی کے ہتھیار حاصل کر رہے ہیں جو خطے میں مغربی مفادات کیلئے نقصاندہ ہے ۔  اتحادی افواج نے مارچ 2003 میں عراق پر حملہ کر کے صدام حسین کی حکومت ختم کر دی جبکہ ان کی گرفتاری کا اعلان دسمبر 2003 میں کیا گیا۔  امریکی حکام نے صدام حسین کی گرفتاری کے بعد 30 جون 2004 کو انہیں عراق حکام کے حوالے کر دیا گیا جس کے بعد ان پر 1982ء میں دجیل میں148 افراد کے قتل عام کا مقدمہ چلایا گیا ۔  پانچ نومبر 2006 کو صدام حسین کو پھانسی کی سزا سنائی اور 30 دسمبر کی صبح عراق کے معزول صدر صدام حسین کو پھانسی دینے کے...

نئی نسل اور بغاوت

Image
 ‏"پکچر پزل" یہ خواب دیکھے تو اس کی آنکھیں  سلگتی سیخوں کی تیز نوکوں سے چھید دینا کہ اس کی آنکھوں میں خواب کوئ نہ پھر سماۓ اگر یہ چیخے  تو اس کے ہونٹوں کو سخت دھاگوں میں یوں پرونا کہ کوئ سسکی بھی اسکے لب سے نکل نہ پاۓ  زبان کھولےتو کندخنجرسےکاٹ دینازبان اسکی کہ اس کے لفظوں کا خون بہہ کر  اسی کے ہونٹوں پہ پھیل جاۓ  سماعتوں پر یہ دھیان بھی دے تو اس کے کانوں کی نالیوں میں  پگھلتا سیسہ انڈیل دینا کہ اس کے اندر  نواۓ دل کاغرور۔تاباں رہے نہ باقی  سفر کا سوچے  تو اس کے پاؤں ہی کاٹ دینا کہ اس کے دل میں مسافتوں کا  کوئ بھی ارماں رہے نہ باقی یہ بادلوں کی ردائیں مانگے برہنہ سورج کا قہر دینا سمندروں کی طلب کرے تو زمین۔ تشنہ کی لہر دینا حقیقتوں کا پیام چاہے فریب کاری کا سحر دینا یہ شہد مانگےتو زہر دینا خیال رکھنا یہ فکر۔نو کا پیامبر ہے نۓ خیالوں ، نئ امیدوں ،  نئ امنگوں کا ہمسفر ہے یہ آنے والی نئ رتوں کا بھی  چارہ گر ہے خیال رکھنا  وجوداسکا تم اتنےٹکڑوں میں  بانٹ دینا یہ اپنے ٹکڑوں کو جب سمیٹے  اور ان کو پھر جوڑنے کا سوچ...

سات زمینیں ، ہم اور پیرالل یونیورس

Image
 ‏صحیح بخاری اور دیگر کتب احادیث و سیرت میں مستند حوالوں سے ایک واقعہ مذکور ہے۔ مفسر قرآن حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہ کے پاس ایک بدو آیا اور اس نے سورہ ’الطلاق‘ کی 12 ویں آیت’’ الله الذي خلق سبع سماوات ومن الأرض مثلهن‘‘ [اللہ وہ ذات ہے جس نے سات آسمان بنائے اور زمین جسی زمینیں بھی تخلیق کیں] کی تفسیر پوچھی۔ کہ سات زمینیں کہاں ہیں؟  حضرت ابن عباس خاموش رہے۔ اس شخص نے دوبارہ استفسار کیا اور پوچھا کہ آپ اس کی وضاحت کرنے سے گریز کیوں کر رہے ہیں؟۔ اس پرحضرت ابن عباس نے کہا کہ اگر میں اس کی تفسیر بتا دوں تو مجھے ڈر ہے کہ تم کفر کے راستے پر چل پڑو گے۔ اس شخص نے اپنے ایمان پر قائم رہنے کی یقین دہانی کرائی۔  اس پر ابن عباس رضی اللہ عنہ نے کہا کہ ’’سات زمینوں سے مراد ہماری زمین ہی جیسی سات اور زمینیں موجود ہیں۔ ہر زمین پر ہمارے پیغمبر [محمد صلی اللہ علیہ وسلم] کی طرح رسول آئے ہیں۔ حضرت آدم کی طرح وہاں بھی آدم، نوح کی طرح ان زمینوں پر بھی نوح، ابراہیم خلیل اللہ کی طرح وہاں بھی ابراہیم اور عیسیٰ کی طرح وہاں بھی عیسیٰ مبعوث ہوئے ہیں‘‘۔ روایات کے مطابق سوال پوچھنے والا شخص اپنے ایمان او...

تم کیا ہو؟

Image
‏گلوبل وارمنگ تیرے ہمیشہ غصے میں رہنے کے  باعث بڑھ رہی ہے ۔ تو ایمازون کے جنگل میں ہر اک سبز شے کی آخری توجیہ ہے۔ تو منطق کے اصولوں کی شکست و ریخت کا باعث ہے ترے جلتے ہوئے رخسار سے برفیلے کہساروں پہ پھیلی برف پانی ہو رہی ہے ۔ یہ دنیا ناسمجھ ہے اور ناواقف کہ تیرے آنسو اس کو کس قدر مہنگے پڑیں گے کہ تری آنکھوں نے کتنی عالمی جنگوں کی رہ ہموار کر دی ہے۔۔ یہ آبی ، معدنی قلت ترے دو آنسووں کے رائگاں ہونے کے خمیازے سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے ۔۔۔ بلیک ہول اب بھی کوشش کر رہے ہیں تیری آنکھوں میں سما جائیں۔۔۔ تو پتھر کے زمانے میں بھی تہذیبوں کے پتھر دل سلاطیں کے دلوں پر راج کرتی تھی۔۔۔ تجھے تکتے ہی سارے چور اچکے اپنا سب کچھ یوں لٹا بیٹھے کہ اب ان رہزنوں کی روزی روٹی تیری تصویریں دکھا کر لوٹ لینے سے جڑی ہے۔۔۔ پسینے میں ترے جلتے بدن نے یہ بتایا؛ آگ اور پانی کی یکجائی بھی ممکن ہے ۔۔۔ یہ سارے کیمیا داں آفرینش سے تری خوشبو کے درپے ہیں۔۔۔ کئی لوگوں نے تیری نقل کر کے کہکشاؤں کی طرف مصنوعی سیارے بھی بھیجے مگر یہ کام تو تیری ہنسی اب تک بخوبی کر رہی تھی۔۔۔ کروڑوں ایلین دنیا میں بس تیری ہنسی سننے تو...