کیا آپکا بچہ شرمیلا ہے؟
- ❤️بچے کا شرمیلا ہ
ونا مفید بھی ہے❤️
اگر آپکا بچہ اجنبیوں کو دیکھکر اپناچہرہ چھپا لیتا ہے،یا چھپ جاتا ہے توگھبرانے کی بات نہیں ہے
عام طور پر بچے کا شرمیلا ہونا ایک خامی سمجھی جاتی ہے اور قریبی افراد اور والدین بچے کی اس بات کو منفی لیتے ہیں اور والدین کوشش کرتے ہیں کہ بچہ کو
پر اعتماد بنا سکیں۔
لیکن ماہرین کا یہ بھی کہنا ہے کہ شرمیلا ہونا کافی حوالوں سے ایک منفی نہیں بلکہ مثبت خصوصیت ہے
1.
ذخیرہ الفاظ موجود ہونا لیکن استعمال نہ کرنا
شرمیلا پن بچے کے ذخیرہ الفاظ کو بڑھنے میں رکاوٹ نہیں ہوتا ہے۔ ان کے پاس الفاظ موجود ہوتے ہیں لیکن وہ بچے ان الفاظ
کو استعمال نہیں کرتے ہیں
2
.گہرے تصورات اور خیالات
وہ اپنی دنیا میں مگن ہوتے ہیں۔ اور یہ دنیا بہت گہری ،متنوع اور رنگ برنگی ہوتی ہے۔ کیونکہ وہ زیادہ بولنے کی بجائے زیادہ سنتے ہیں تو اپنے اردگرد ںسے زیادہ سیکھتے ہیں
3.
گفتگو میں مہارت
اگر ان کو مناسب ماحول دیا جائے تو وہ اپنی
گفتگو کی صلاحیت کا اظہار کرتے ہیں کیونکہ وہ بہترین سامع ہوتے ہیں۔ اور ایمپتھی یعنی دوسروں کے احساسات و جذبات کو سمجھنے کی اچھی خصوصیت کے حامل ہوتے ہیں۔ جو ان کو اچھا خوش گفتار /مقرر ثابت کرتی ہے
4.
ایموشنل انٹیلیجنس
وہ دوسروں کے چہرے پڑھ لیتے ہیں اور جذبات و احساسات کو بخوبی
سمجھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
5
۔بہترین لیڈر
ایک تحقیق میں شرمیلے یعنی انٹرورٹ افراد نے لیڈر یا باس کے اپنی ٹیم کے ساتھ ایکسٹرورٹ افراد کے مقابلے میں زیادہ بہتر کارکردگی دکھائی
کیونکہ یہ دوسروں کی بات دھیان سے سنتے اور تجاویز سے بہتر فایدہ اٹھا کر بطور ٹیم لیڈر کامیاب رہتے ہیں
6.
مخصوص شعبہ زندگی میں کامیابی
دنیا کے کچھ مشہور اور کامیاب افراد ایسے ہوئے ہیں جو شرمیلے یا انٹروورٹ تھے۔
آئن سٹائن کا کہنا تھا کہ "آرٹ اور سائنس میں جانے کا رجحان رکھنے میں افراد کی روزمرہ زندگی سے ہٹ کر ہونا اور انٹروورٹ ہونا بھی ایک بڑی وجہ ہے"
بچوں کو شرمیلے کا لیبل نہ
لگائیں۔ شروع میں انکو لفظ کا مطلب پتا نہ بھی ہو آپکا کہنے کا انداز اسے بتادے کہ اس نے کچھ غلط کیا یا اس کےساتھ کچھ غلط ہے۔ یہ بات اسکو مزید شرمیلا بنا سکتی ہے
شرمیلا کیبجائے مثبت الفاظ استعمال کریں
جیسے کم گو، ریزرو، سنجیدہ، مختلف۔ سادہ، باوقار
(عظم حسین)
Comments
Post a Comment